ویب ڈیسک: کورونا کےباعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے، 1 ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کورونا کےباعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی ۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے اور 7 لاکھ 80 ہزار 438 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Statistics 15 May 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) May 15, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 30,248
Positive Cases: 1531
Positivity % : 5.06%
Deaths : 83
این سی اوسی کےمطابق کورونا کےباعث پنجاب میں 9 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 780، خیبرپختونخوا 3 ہزار723، اسلام آباد 724، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 257 اور آزاد کشمیر میں 511 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 969، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 26 ہزار 403، پنجاب 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار 364، بلوچستان 23 ہزار 778، آزاد کشمیر 18 ہزار 186 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔