پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کےبارے پنجاب حکومت کاحتمی فیصلہ

 پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کےبارے پنجاب حکومت کاحتمی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چلانے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، وزیرقانون راجا بشارت کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹرانسپورٹ کھولنےکی سفارش بھیج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرقانون راجا بشارت کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چلانے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ٹرانسپورٹ کی منظوری دیں گے۔اور اس کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےٹرانسپورٹ کے لئے ایس او پیز مانگ لی۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مناسبت سے کرایوں میں کمی کا بھی کہا ہے۔

تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سخت ایس او پیز کے ساتھ ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات مرتب کرلی  اس بات پر اتفاق ہے کہ ایس اوپیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجاز ت دے دی جائے تاہم صوبوں کی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلے ہوں گے۔ علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹر اونرز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت نے صوبوں سے سفارشات مانگ لی ہیں اور صوبے آج این سی او سی کی میٹنگ میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور عوام عید کی خریداری کے لئے اضطراب کا شکار نظر آرہے ہیں،عوام کی بڑھتی ہوئی بے چینی کے پیش نظروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور اقدام کی منظوری دے دی، حکومت پنجاب نے باہمی مشاورت سےشاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ  آٹو موبائل انڈسٹر ی کے پیداواری یونٹس کو بھی اجازت دے دی جائے گی۔پیر سےشاپنگ مالز ،آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی۔

صوبائی  وزیرتجارت اسلم اقبال کا کہناتھا کہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، حکومت پنجاب  نےشاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا۔ شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سےنفاذ ہوگا۔تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائز ،ماسک کااستعمال یقینی بنایاجائےگا۔پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer