مسافروں سمیت ایئرپورٹ عملہ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

مسافروں سمیت ایئرپورٹ عملہ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل ملک: سپریم کورٹ کے حکم پر اب اے ایس ایف انتظامیہ نے نئے چھ نکاتی ھدایت نامے پرعمل شروع کر دیا ھے۔ مسافروں کی تلاشی سے پہلے انھیں مسکرا کر سلام کرنا لازمی قرار دے دیاگیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اے ایس ایف افسران اور جوانوں کو جاری ھونے والا نیا چھ نکاتی ہدایت نامہ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے حکم ملنے کے بعد جاری کیا، جسکی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ن کی پارٹی ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع ہونا شروع ہوگئیں

ڈی جی کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پرمسافروں کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر "کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم" متعارف کرایا جائے۔ افسران اور عملے کیلئے لازمی ھے کہ وہ مسافروں اور دیگر آنے جانے والوں کی جامع تلاشی لینے سے پہلے سب کو مُسکرا کر سلام کرینگے۔ اے ایس ایف اکیڈمی کے کمانڈنٹ اپنے تربیتی کورس میں اچھے رویہ اپنانے کا مضمون لازمی شامل کریں گے۔

سٹی فورٹی ٹو کو ملنے والی دستاویزات میں ڈی جی اے ایس ایف کی جانب سے مزید کہا گیا ھے کہ اب ھر ایئرپورٹ کا منیجر کسی بھی شکایت یا دیگر امور کیلئے خود سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ دیکھنے کا اھل ھو گا۔

پڑھنا مت بھولئے: رمضان المبارک پر ریلوے نے مسافروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا

 اگر ایئرپورٹ منیجر کسی بھی اے ایس ایف ملازم یا افسر کے خراب رویے کے خلاف کوئی شکایت کرے گا تو اس ایئرپورٹ کا چیف سکیورٹی افسر دو ھفتوں کے اندر اندر شکایت کا ازالہ کرنے سمیت جامع فیصلہ بھی کرے گا۔

علاوہ ازیں آئندہ کسی بھی فورم پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی نمائندگی ڈائریکٹر آپریشنز اے ایس ایف ھی کریگا۔ نئے احکامات  پر ایئرپورٹ پر ڈیوٹی افسران اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کرنے سمیت توقع ظاہر کی ھے کہ اب اے ایس ایف افسران اور جوانوں کی جانب سے پہلے کی نسبت زیادہ بہتر رویہ  اپنایا جائے گا۔