شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں کی موجودگی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک

شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں کی موجودگی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں کی موجودگی کا انکشاف، پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مدد مانگ لی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اب شہر بھر میں غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف بھی کارروئی کرے گی۔ شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں کی موجودگی پر پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مدد مانگی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: مسلم لیگ ن کو لاہور میں ایک اور بڑاجھٹکا  

پیمکو کی شکایت کے مطابق غیر قانونی مذبح خانوں کے ذریعہ شہر میں لاغر اور بیمار جانوروں کے گوشت کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ جس پر فوڈ اتھارٹی ایکشن لے لیا ہے۔

پیمکو کی شکایت پر ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل نے میٹ سیفٹی ٹیموں کو متحرک کردیا ہے۔ ڈی جی نورالامین مینگل نے میٹ سیفٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیمیں غیرقانونی مذبح کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ جگہوں کو سیل کرنے سمیت مقدمات بھی درج کرائے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی درگت بنادی

نورالامین مینگل کے مطابق تمام سلاٹر ہاوسز فوڈ اتھارٹی سے لائسنس لینے کے پابند ہیں۔ لائسنس کے بغیر کام کرنے والے تمام مذبح خانے غیرقانونی ہیں۔ انہوں کہا کہ کسی قصاب کو شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔