تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی درگت بنادی

تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی درگت بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بروقت انتخابات بہت ضروری ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن نے نگران حکومت کیلئے جن ناموں پر اتفاق کیا ہے انہیں منظر عام پر لایا جائے۔

 چیرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نگران حکومت کا معاملہ جلد حل کیا جائے۔ اگر تحریک انصاف کو نگران سیٹ اپ پر اعتراض ہوا تو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر کمیشن اسلئے بنوانا چاہتے ہیں تاکہ پانامہ معاملہ پس پشت ڈال دیا جائے۔ نواز شریف کو یہ تو پتہ ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کیسے ہوئی مگر اپنے بچوں کی جائیداد اور کرپشن کے بارے میں نہیں معلوم ہے۔

فواد چوہدری نے وزیر اعظم  پر بھی  خوب تنقید کی ، انکا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ نواز شریف کے وفادار بن رہے ہیں۔ نواز شریف کے بیان کی وجہ سے شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  پنجاب اسمبلی نواز شریف کو پھانسی دو کے نعروں سے گونج اُٹھی

الیکشن کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست جمع کروانے کا وقت ختم ہو چکا ہے، جبکہ اب تک 3647 درخواستیں موصول ہوئی ہے۔