سٹی 42 : اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی حدود میں ایک بار پھر تیندوا دیکھا گیا، تیندوا کی موجودگی پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔تیندوا مغرب کے بعد یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے دیکھا۔
دو ماہ قبل بھی اسی یونیورسٹی میں تیندوا دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹریپ لگایا گیا تھا، تاحال ادارہ تیندوا پکڑنے میں ناکام رہا۔ تیندوا کی موجودگی پر یونیورسٹی کے ہوسٹل میں موجود طلبا و طالبات پریشان ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کل ہنگامی میٹنگ بھی طلب کر لی ۔
تیندوا کی موجودگی پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے کو آگاہ کر دیا۔ یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیموں کو کیمپس میں قیام و طعام اور نقل و حمل کی سہولیات دی گئی ہیں۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف بورڈ نے مختلف مقامات پر پنجرے اور جال لگائے ہیں، تاہم تیندوا اب تک ان جالوں میں نہیں آ سکا ہے۔