ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں تیز بارش جاری، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

راولپنڈی میں تیز بارش جاری، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے اب تک ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سعید پور گاؤں میں سب سے زیادہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی، پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 11 ملی میٹر ، نیو کٹاریاں میں 10 ملی میٹر جبکہ شمس آباد اور گوالمنڈی میں 6،6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ 

علاوہ ازیں پیر ودہائی میں 3 اور بوکڑا سی ٹی ٹی آئی آئی ٹوئیلو میں 2 ملی میٹر ، گولڑہ ای الیون میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی ہے۔

  کٹاریاں  میں واٹر لیول کی سطح 4.5 فٹ، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 1 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کٹاریاں میں پری الرٹ لیول 11.4 فٹ ، گوالمنڈی میں پری الرٹ لیول 8.3 فٹ مقرر ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے ۔