سٹی 42 : انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ۔
محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔ چئیرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی۔ محسن نقوی نے سرفراز احمد کے مسقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔ آپ نے پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کے احسانات کی مقروض رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی ۔