ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جاوید اقبال :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے,وہ طویل عرصے تک پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے اور اپنی قیادت میں ٹیم کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 6 ہزار 164 رنز بنائے اور بطور وکٹ کیپر بیٹر ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

سرفراز احمد نے 100 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کی۔ ان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں سب سے بڑی کامیابی   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 کا ٹائٹل جیتنا تھا۔

مزید برآں ان کی کپتانی میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک بھی پہنچی، جو قومی ٹیم کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے سرفراز احمد کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔