ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹیاری: ٹریکٹر ٹرالی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ

مٹیاری: ٹریکٹر ٹرالی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمدافتخار :مٹیاری میں کھیبر نیشنل ہائی وے پر کپڑوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ٹرالی میں موجود کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی  حیدرآباد سے  بھٹ شاہ جا رہی تھی  راستے میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔ تاہم ٹرالی میں موجود کپڑا مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ٹریکٹر ٹرالی محفوظ رہی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔