ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد بلوچ: کوہاٹ میں  پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق سکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔