ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سوئس حکومت کا فیصلہ، امریکی طیاروں کیلئے فضائی راہداری بند

  سوئس حکومت کا فیصلہ، امریکی طیاروں کیلئے فضائی راہداری بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سوئٹزرلینڈ ن نے ایران پر حملوں کے تناظر میں امریکی طیاروں کو فضائی راہداری دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں ملوث امریکی طیاروں کو سوئٹزرلینڈ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ ہمیشہ سے عالمی تنازعات میں غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل کرتا آیا ہے، اسی لیے موجودہ صورتحال میں بھی اسی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

دوسری جانب  برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خوفناک اور غیر مقبول جنگ میں دھکیل دیا، اور اب وہ خود بھی نہیں جانتے کہ اس صورتحال سے کیسے نکلنا ہے۔

عالمی مبصرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی اور سیاسی ردعمل میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ مختلف ممالک اپنی خارجہ پالیسی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں۔