ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حج پروازوں کے التوا کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان وزارت مذہبی امور

 حج پروازوں کے التوا کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان وزارت مذہبی امور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: ترجمان و زارت مذہبی امور نے حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے,ترجمان وزارت مذہبی امور کاکہنا ہےکہ حج پروازوں کے التوا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عالمی حالات کے باوجود حج 2026 کے انتظامات معمول کے مطابق شیڈول کے تحت جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق حج پروازوں کے التوا یا معطلی کی خبریں درست نہیں اور عازمینِ حج کو ایسی افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں عازمین کے لیے رہائش اور دیگر سہولیات کی تیاری بھی جاری ہے تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق مکہ اور   مدینہ منورہ میں رہائش سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور حج 2026 کے انتظامات کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عازمینِ حج کو ہدایت کی کہ وہ حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ کے ذریعے حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبروں یا افواہوں پر یقین نہ کریں۔