ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ چوری کا الزام لگاکر شہری پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور ؛ چوری کا الزام لگاکر شہری پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا، جہاں ایک شہری پر چوری کا الزام لگایا گیا۔ واقع کے متعلق پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ ڈرائیورپر ورکشاپ سے ڈیزل اورپیٹرول چوری کرنےکاالزام تھا، جس  پر شہری کی مونچھیں، بھنویں، سر کے بال کاٹ دیے گئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم  کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔