ویب ڈیسک : چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر نے کہا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 163 سے 153 پر آگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت سے ہوا اور چینی کی قیمت 165 سے کم ہونے میں چند دن لگیں گے۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔