ویب ڈیسک : افغانستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی۔
افغان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی ہے۔ کریم جنت نے انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹر کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغام لکھا ہے۔
کریم جنت نے حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔