ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آؤٹ سورس سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ کے لیے شیڈول جاری

آؤٹ سورس سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ کے لیے شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آؤٹ سورس سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ (QAT) کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ ٹیسٹ 15 مارچ سے 29 مارچ تک مرحلہ وار لیا جائے گا۔ٹیسٹ میں خراب نتائج دینے والے سکولوں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

 پیف (پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن) اور پیماء (پنجاب انیشی ایٹو برائے مینجمنٹ آف ایجوکیشن) سکولوں کو بھی کیو اے ٹی میں شامل کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کے لیے سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ سکول کے اساتذہ کو تعینات کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل جاری کر دیے جائیں گے.