ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورکشاپ سے ڈیزل چوری کا الزام، مالک کا ڈرائیور پر تشدد

ورکشاپ سے ڈیزل چوری کا الزام، مالک کا ڈرائیور پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب ایک ٹرانسپورٹ ورکشاپ کے مالک  نے اپنے ڈرائیور  پر ورکشاپ سے ڈیزل اور پٹرول چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دالا۔

 اس الزام کے بعد  ٹرانسپورٹ ورکشاپ کے مالک ملک شبیر نے اپنے ڈرائیور محمد دین کی مونچھیں بھنوائیں اور سر کے بال مونڈ ڈالے۔

ملزم ملک شبیر کو ڈرائیور پر چوری کا شبہ تھا، جس پر اس نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کی ویڈیو ملزم نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دی۔

کاہنہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ملوث ملزم ملک شبیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے متاثرہ ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔