علی ساہی:موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنےوالوں کوسہولت دینےکیلئےاہم فیصلہ، 8مصروف مقامات پربائیکرزوپیدل چلنےوالوں کیلئےکراسنگ اوورہیڈبرج بنائے جائیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حسین چوک،ڈیفنس موڑ اور بھٹہ چوک میں اوورہیڈ برجز بنائے جائیں،ٹریفک کی روانی یقینی بنانےکیلئےسکول کالجز وتجارتی مقامات پرابتدائی طورپر کراسنگ پل بنائےجائیں۔
پلوں کی تعمیرسے ٹریفک کی روانی کیساتھ پیدل چلنے والوں و بائیکرز کےحقوق کی حفاظت ہوگی۔
ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ وارڈنز کراسنگ اوورہیڈ برجزکا استعمال یقینی بنانے کیلئےتعینات کئے جائیں گے،ایل ڈی اے کو 6 ماہ میں کراسنگ اوورہیڈ برجز تعمیر کرنے کاٹارگٹ دیا جائے۔