ویب ڈیسک: معروف اداکارہ ایمن خان نے طویل عرصے بعد ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں کم بیک کرنے کے منصوبے پر لب کشائی کردی۔
حال ہی میں اداکارہ نے طویل عرصے بعد نجی ٹیلی ویژن کی اسپیشل رمضان ٹرانسمیشن میں اداکاری کی دنیا میں اپنی واپسی کے منصوبہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی فیملی میں خود کو بے حد مصروف کرلیا ہے۔
ایمن خان کا کہنا تھا کہ اب وہ زیادہ تر وقت اپنے بزنس کو رن کرنے اور بچوں کیساتھ ان کی بہتر پرورش کیلئے صرف کرتی ہیں ، حالانکہ اداکاری میں واپسی کے ارادے تو ہیں اسی لیے اگر مجھے کوئی ایسا مختصر کردار ملا جو زیادہ وقت نہ لے، تو میں ضرور واپسی کروں گی۔
اپنی فیلڈ کو یاد کرنے کے جواب میں اداکارہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ٹی وی پر نہ ہونے کا زیادہ احساس نہیں ہوتا کیونکہ ہمارے گھر میں ایک اداکار پہلے سے موجود ہے، اور لوگ آج بھی میرے ڈرامے بار بار دیکھ رہے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں زیادہ دور نہیں ہوں لیکن اسکے باوجود اپنے محبت کرنے فینز کو یہ بتانا چاہوں گی میں بہت جلد اسکرین پر نظر آؤں گی۔
یاد رہے کہ ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن اب وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں اور یوٹیوب وی لاگنگ کرتی نظر آتی ہیں۔جہاں کبھی فیملی کیساتھ گزارے گئے کوالٹی ٹائم تو کبھی اپنے بزنس کی پروموشن اسکے علاوہ خصوصی ماہ صیام میں اسپیشل ویلاگ سے پورا مہینہ اپنے فینز کیساتھ جڑی نظر آتی ہیں۔ازدواجی زندگی کی بات کریں تو بہت کم عرصے میں شوبز کی دنیا میں نام کمانے والی ایمن خان نے کیرئیر کے پیک پوائنٹ پر ساتھی اداکار منیب بٹ سے سال 2018 میں محبت کی شادی کرکے نئی دنیا بسالی اور پھر شادی کے فوراً بعد ہی اس جوڑے نے پہلی بیٹی کا خیر مقدم کیا جس کا نام امل منیب رکھا اور پھر چند سال بعد ایک اور ننھی پری میرال کے والدین بنے۔
شوبز کیرئیر کی بات کریں تو ایمن خان آخری مرتبہ 7 سال قبل 2018 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’باندی‘ میں ’میرو‘ نامی کردار نبھاتی نظر آئی تھیں جس میں انکے ساتھ ان کے شوہر منیب بٹ ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھےاور اب حالانکہ وہ اداکاری سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔