ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن مزید مہنگا ہوگیا

برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  برائلرمرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پنجاب  سمیت ملک کے مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی 19600 روپے من میں فروخت کی گئی۔

زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ  رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا۔

چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا، بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے عید پرمرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔