ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے اسٹیشن پر ڈانس کرتے لڑکی کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل

ریلوے اسٹیشن پر ڈانس کرتے لڑکی کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کا جنون لڑکے، لڑکیوں میں بہت سرایت کرچکا ہے، ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ جیسی ایپس پر ویڈیو یا ریل بناکر اپ لوڈ کرنے کا ٹریند زور پکڑچکا ہے، بھارت میں اکثریہ دیکھنے میں آیا کہ نوجوان عوامی پلیس پر کبھی ڈانس کررہے ہیں تو کبھی مذاحیہ ویڈیو بنا رہے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ایک لڑکی کو ٹرین نے نکل کر ریل ویڈیو بناتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکی ٹرین کی بوگی سے باہر نکل کر ریل بنانے میں مصروف ہے اور وہ ریلوے اسٹیشن پر ڈانس کررہی ہے، ٹرین کی بوگی کے پاس ہی دو مسافر کھڑے ہیں جن کو لڑکی کا اُن کے سامنے ڈانس کرنا پسند نہیں آیا اور اس کو دھکا دیتے ہوئے کہا یہ تماشا کرنے کی جگہ ہے کیا؟

لڑکی نے طیش میں آتے اُس شخص کو برا بھلا کہا اور پولیس کو بلانے کی دھمکی دی، لڑکی نے سوال کرتے کہا آپ نے دھکا کیوں دیا؟ جواب میں اُس شخص نے کہا میں دھکا دوں گا، لڑکی کا شور سن کر پلیٹ فارم پر موجود  مسافر بھی اکٹھے ہوگئے۔

بعد ازاں ٹرین کی بوگی سے ایک خاتون آئی جس نے کہا آپ لڑکی کو سمجھا سکتے تھے دھکا کیوں دیا ، جس پر معافی مانگتے ہوئے اُس نے کہا جی ٹھیک ہے میں نے جو کیا اُس پر معافی مانگتا ہوں, ویڈیو  سےاندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ واقعہ بھارت ہی کے کسی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، کچھ سوشل میڈیا صارفین اس کو پری پلانٹڈ بھی کہہ رہے ہیں۔