رمضان المبارک؛ گلوکار راحت فتح علی خان کا کلام "میری آنکھوں میں رہتے ہیں آنسو " ریلیز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : گلوکار راحت فتح علی خان کا ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے کلام "میری آنکھوں میں رہتے ہیں آنسو " ریلیز کر دیاگیا. 

کلام کی شاعری ایس ایم صادق نے لکھی ہے جبکہ طرز خاور حسین نے ترتیب دی ہے.کلام کو صادق سٹوڈیو نےہی ریلیز کیا ہے جبکہ کلام کی ویڈیو سحر صادق نے ڈائریکٹ کی ہے. 

واضح رہے کہ ایس ایم صادق نامور شاعر ہیں اور اب تک ہزاروں گیت غزلیں لکھ چکے ہیں ۔ ایس ایم صادق کے لکھے گیت نامور پاکستانی گلوکاروں عطاء اللہ عیسی خان خیلوی , شوکت علی ,عارف لوہار سمیت بھارتی گلوکار بھی گا چکے ہیں.