سرکاری قیمت مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ

سرکاری قیمت مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے کا ہوشرباز اضافہ کر دیا گیا۔ 
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز  کے گٹھ جوڑ سے قیمت بڑھی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کیا گیا۔ 

سرکاری قیمت 257روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350روپے فروخت ہورہی ہے، پہاڑی علاقوں میں 410روپے فروخت جاری ہے۔ 

قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 3030 روپے سے بڑھکر 4200روپے میں فروخت جاری ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر و دوکاندار بے بس ہیں۔  ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔  ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپوٹرز نے  سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ روز بروز ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر نوٹس لیں۔