لاہور کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات بڑھ گئیں

Lahore Encroachments, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:  لاہور کی مختلف شاہراوں پہ ریڑھی بانوں نے غیر قانونی قبضہ جما لیا۔ سڑکوں پر رہڑی بانوں اور  مستقل غیر قانونی دوکانیں بنانے والوں کی وجہ سے  راہگیروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا  ہوتا ہے جبکہ ٹریفک سست روی کا شکار رہنے لگی۔
شہر کی مختلف شاہراوں پر تجاوزات کی بھرمار ہ ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ پھلوں کی ریڑھیاں لگانے والوں نے آدھی سڑکیں بلاک کر رکھی ہیں۔  راہگیروں کا کہنا ہے کہ آڈھی سڑک پر غیر قانونی دوکانیں سجانے والوں اور مستقل رہڑیاں لگانے والوں کی وجہ سے  سڑک پر گزرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریڑھیوں کی بھرمار کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک سست روی کا شکار رہنے لگی ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کی استدعا کردی۔