اسرار خان: شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 232 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 251 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 96 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 155 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر پیش آئے۔