ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی میں ملوث جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے، عطا تارڑ

Ata Tarar, IMF, PTI Anti state activities, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ بیرونی و اندرونی خطرات سے بچایا۔

عطار تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ  پاک فوج کے خلاف بیرون ملک شرپسند مظاہرے کرتے ہیں، شرپسند جماعت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام سبوتاژ کرنے پر عمل پیرا ہے، یہ  جماعت آئی ایم ایف سے کہہ رہی ہے کہ اس کے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تو تب پاکستان کو امداد دی جائے۔

امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والوں کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں

 ملک دشمن جماعت کے مٹھی بھر کارکنوں نے امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا، یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں پہن کر اور برانڈڈ بیگ ہاتھ میں لے کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں،

یہ لوگ قوم کو کہتے تھے امریکا نے سازش کی، اب امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں، 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے۔ 

ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے

یہ آئی ایم ایف کے ساتھ  ڈیل اس لئے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔  ملک دشمن عناصر کی گھناؤنی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ یہ ملک آج شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے  کہا کہ  اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، ہم آج بھی میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں، ہمیں عوام نے ووٹ دے کر ایوان میں مسائل کے حل کے لئے بھیجا ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ اپنے خون پسینے سے اس ملک کو سنواریں گے۔ وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پر جامع ایجنڈا دیا ہے۔ 

حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی معیشت میں بہتری آئی

عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کے  اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پر جامع ایجنڈا دیا ہے، ایف بی آرکی تنظیم نو، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے کی بات کی ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ اپنے خون پسینے سے اس ملک کو سنواریں گے۔