علی رامے : پنجاب حکومت کا انٹنر نیشنل ایونٹ پی ایس ایل کا سیمی فائنل میچ کو آج ہر صورت کروانے کا فیصلہ ، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اس میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے پنجاب حکومت نے واضع کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق لاہو رمیں ہی ہوں جس کے لیے پولیس اور ناتظامیہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
پنجاب حکومت کے سرکاری ٹویٹر اکاونٹ پر جاری ایک بیان میں ترجمان پنجاب پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر بھی عمل درآمد کو سختی سے کروانے کاحکم دیا گیا ہے ۔اور پولیس پر تشدد کرنے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف بھی سخت کاروائی کا فیصلہ بھی گیا ہے کیونکہ شرپسند بدستور نہتے پولیس والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو جلا چکے ہیں۔