ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف علی کے بیٹےسے متعلق پریشان کن خبر

indian,actor,saif ali khan,son ,injured
کیپشن: Saif Ali khan and his son file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ناموربالی وڈ اداکار سیف علی خان کے بڑے بیٹے فٹبال کھیلنے کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  سیف علی خان کے بڑے صاحبزادے ابراہیم علی خان فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیف علی کے بیٹے ابراہیم علی خان، نامور بھارتی اداکاروں ابھیشیک بچن، جم سربھ اور اپرشکتی کھورانا سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال میچ کھیل رہے تھے ۔اس دوران فٹبال کو ہٹ لگانے کی کوشش میں ان کی ایک ٹانگ میں چوٹ آگئی، انہیں فوری سٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ کے کنارے لایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم خان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔