کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، محمد حفیظ پھٹ پڑے

کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، محمد حفیظ پھٹ پڑے
کیپشن: Muhammad hafeez on cricket Team
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آل راؤنڈر  محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی مایو س  کن بیٹنگ پر سوال اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کسی نہ کسی طور اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھنے والے کینگروز کراچی ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کیلیے تیار ہیں تو دوسری جانب پاکستان ٹیم کیا سوچ رہی ہے معلوم نہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں مہمان ٹیم  نے ہوم گراؤنڈ جیسے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی جبکہ میزبان بیٹرز اپنی کنڈیشنز میں بھی خوف کا شکار نظر آئےہیں،اس رویے پر سابق ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز  بھی مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔قومی ٹیم  کی آسڑیلیا کےٹیسٹ ہدف کے تعاقب میں  بیٹنگ جاری ہے۔جہاں شاہینوں نے100 رنز مکمل کرلیے ہیں۔