نشترکالونی میں قتل، شہری سیلون جانے سے ڈرنے لگے

bullet cartridges in lahore
کیپشن: bullet cartridges
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: نشتر کالونی کے علاقے دیو کلاں میں واقع سیلون میں نوجوان کو سفاکانہ طریفے سے قتل کردیا گیا۔ ملزم فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض پر نامعلوم افراد نے سیلون میں فائرنگ کی ۔ریاض کو تشویشناک حالت میں جنرل۔ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکا۔ مقتول ریاض کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

نشتر ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یادرہے  شہر میں یکے بعد دیگرے کئی وارداتوں میں سیلون لوٹ لئے گئے ا ور وہاں موجود شہریوں  کو گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فونز سے محروم کردیا گیا  جبکہ آج  سیلون میں قتل کی واردات کے بعد شہری سیلون جانے سے خوفزدہ ہیں۔