ویب ڈیسک : دنیا بھر میں بچے اپنے کھیل اور شرارتوں کی وجہ سے والدین اور اساتذہ میں مقبول ہوتے ہیں ، مگربلوچستان میں ایک8 سالہ بچہ سوشل میڈیا پر بریک ڈانس سٹار بن گیا جسے ہر کوئی پسند کرنے لگا ہے۔
یہ بریک ڈانسر جو ہپ ہاپ کے اسٹیپ لے رہا ہے بلوچستان کے ایک نسبتا پسماندہ علاقے کیچ کے اسکول کا طالب علم ہے اور اس کی میوزک کی دھن پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیاصارفین اس لٹل سٹار کی انوکھی مووز کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں۔
مائیکل جیکسن کی طرح انتہائی مہارت سے بریک ڈانس اس بچے کو ناصرف سوشل میڈیا پر توجہ حاصل ہوگئی بلکہ اب آن لائن بھی اس بچے کے ڈانس کی یہ وڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ یہ اس امر کی بھی نشاندہی ہے کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے اور پاکستان کے ہر صوبے میں ہر علاقے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
This kid from Kech deserves some love ???? pic.twitter.com/gMmlwOkJm7
— Ehsan Baloch (@EhsanHydrBaloch) March 14, 2022