لاہور پولیس پر کورونا کے تابڑ تو ڑ حملے، درجنوں متاثر

  لاہور پولیس پر کورونا کے تابڑ تو ڑ حملے، درجنوں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہورپولیس کے مزید36اہلکارکوروناکاشکارہوگئے ،اہلکاروں کو کورونا رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا،سینئر کلرکس، جونیئر کلرکس سمیت دیگر سٹاف بھی متاثر ہوا۔ قبل ازیں کوروناکاشکارہوکرلاہورپولیس کے4اہلکاربھی دم توڑ گئے تھے۔
 تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس کے مزید36اہلکارکوروناکاشکارہوگئے ،اہلکاروں کو کورونا رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا۔ 2ڈی آئی جیز،3ایس ایس پی رینک کے افسران کوروناکاشکارہوچکے جبکہ7ایس پی رینک کے آفیسرز ، 17 ڈی ایس پیز بھی متاثر ہوئے۔
49اسسٹنٹ سب انسپکٹر،59ہیڈ کانسٹیبلز،286کانسٹیبلزمتاثرہوئے۔سینئر کلرکس، جونیئر کلرکس سمیت دیگر سٹاف بھی متاثر ہوا۔22انسپکٹرز،58سب انسپکٹرز،102وارڈنز نے کوروناکوشکست دی۔ کورونا وباءسے مجموعی طور پر 644اہلکارمتاثرہوئے604افسران،اہلکارکوروناکوشکست دیکر ڈیوٹی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا تھا جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا، ان میں سٹریٹ نمبر 12 ڈبل ایف بلاک فیز4، مین سٹریٹ غازی روڈ آر بلاک فیز 2 ڈی ایچ اے، سٹریٹ نمبر 8 آفیسر کالونی والٹن روڈ، سٹریٹ نمبر 4 ڈبل ڈی بلاک فیز 4 ڈی ایچ اے، چلڈرن لائبریری کمپلیکس، 4 ایوان تجارت روڈ نزد باغ جناح، ہیراں روڈ اسلام پورہ، گلی نمبر 27 راجگڑھ، مکان نمبر 42 اے سے 46 اے تک محلہ نیو چوبرجی پارک، مکان نمبر 390 اے سے 394 اے تک گلشن بلاک، گلشن راوی، راشد سٹریٹ مکان نمبر ایک سے4 بند روڈ سوڈیوال، گلی نمبر 7 جی او آر 2 ، مکان نمبر 57 سے 61 ایف بلاک وحدت کالونی وحدت روڈ شامل تھے۔