فوادچودھری یونیورسٹی سے نکالے گئے جوڑے کے حق میں بول پڑے  

 فوادچودھری یونیورسٹی سے نکالے گئے جوڑے کے حق میں بول پڑے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر فوادچودھری سرعام اظہار محبت کرنے پر نکالے جانے والے جوڑے کے حق میں میدان میں آگئے لاہور کی مقامی یونیورسٹی سے اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کردیا ہے کہ  اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
 تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے،اسلام خواتین کو اس کا حق دیتا ہے مرضی کی شادی سب کا بنیادی حق ہے۔
فوادچودھری نے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ،ان کاکہناتھا کہ لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے گزشتہ دنوں لاہور یونیو رسٹی سے سرعام اظہار محبت کرنے والے لڑکے اور لڑکی کو نکال دیا گیا تھا