ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس ،داتا دربار پر سخت انتظامات، سینی ٹائرز تقسیم کی شروع

کورونا وائرس ،داتا دربار پر سخت انتظامات، سینی ٹائرز تقسیم کی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد،جمال الدین: کورونا وائرس کے  خدشات کے پیش نظر داتا دربار انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی،زائرین کو مکمل سکرینگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ جماعت اسلامی نے بھی سینی ٹائزر تقسیم کرنے شروع کردیے ہیں۔

دربار حضرت داتا گنج بخش میں کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کھچی نے زائرین میں شعور بیدار کرنے کے لیے دربار کا دورہ کیا۔اس موقع پر دربار کے تمام داخلی راستوں پر ٹیمپریچر ڈیٹکنگ گنز فراہم کردی گئی  ہیں جس سے زائرین کو مکمل سکریننگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کے مطابق  دربار شریف کے تمام ملازمین کو کرونا سے بچا ئو کے لیے سیفٹی ماسک فراہم کردیے گئے،دربار شریف کی چوکھٹ پر سینی ٹائزر بھی رکھ دیے گئے ہیں تاکہ بوسہ لینے کے فوری بعد ہاتھ صاف کیے جاسکیں،اس حوالے سے دربار میں جگہ جگہ کورونا  وائرس سے حفاظتی تدابیر کے لیے بینرز بھی آویزاں کردیے گئے۔

 دوسری جانب جماعت اسلامی یوتھ پی پی 160کی جانب سے وحدت روڈ پر مہنگائی کےخلاف احتجاجی کیمپ کااہتمام،،مہنگائی اور  کورونا وائرس سے بچاؤ کےحوالےسے بینر آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ہاتھوں کو صاف کرنے کیلئے سینی ٹائزرز بھی عوام میں تقسیم کیےگئے۔


کیمپ میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نےشرکت کی جبکہ پی پی امیراحمد سلمان بلوچ،یوتھ لیڈرمحسن علی رضا،عمر یونس،طیب اعجاز،جہانگیر ایثار،احمد عمیر راناعثمان ،عبید الرحمن ،اسامہ مرزا،اشتیاق گجر،حافظ سلمان اورحافظ ثمر سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی،اس موقع پرسلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ مہنگائی نےعوام کی کمر توڑ دی ہے ،آٹا،چینی مافیا سرےعام عوام کو لوٹ رہے ہیں،احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  کورونا وائرس آزمائش ہے،اس  سےبچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی کرنا چاہیے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer