وزارت پاور ڈویژن نے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی

 وزارت پاور ڈویژن نے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تقرروتبادلوں پر 30 جون تک پابندی لگا دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  بجلی چوری کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے اور سسٹم میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا، رمضان المبارک،موسم گرما میں بلاتعطل بجلی  کی فراہمی کیلئے اقدام اٹھایا گیا۔ڈسپلنری کیسز کی بنیاد پر افسران وملازمین کو تبدیل کیا جا سکے گا۔ وزارت پاور ڈویژن نے پیپکو اور دیگر کمپنیوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer