لاہور پریس کلب: مسلم لیگ ن کی حمایت میں وائس چیئرمینز کی پریس کانفرنس

لاہور پریس کلب: مسلم لیگ ن کی حمایت میں وائس چیئرمینز کی پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز:مسلم لیگ ن لاہور سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمینز کی لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس، انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنی پارٹی کیساتھ ہیں جبکہ چند نادان دوست احتجاج اور دھرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے لاہور کے وائس چیئرمینوں نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں حاجی یامین اعوان،میاں اسلم، جہانزیب اعوان، چودھری پرویز، مرزا رضوان بیگ،حاجی ارشد،خالد بھٹہ،میاں خلفان،عامر جاوید مغل،عدنان خالد بٹ،شہباز جعفری،عامر رضا،عامر جاوید،مسکین شاہ،حافظ ذوالفقار،حاجی فریاد،زاہد خان،چوہدری عباس،اعظم مغل،میاں اخلاق،ملک نسیم،اویس ارشاد، چوہدری گلفام اور چوہدری کاشف سمیت لاہور کی مختلف یو سیز سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمینز نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی یامین نے کہا کہ ہم سب میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کارکن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لیئے جائیں گے۔ میاں اسلم نے کہا کہ چند نادان دوست احتجاج اور دھرنے کی سیاست کر رہے ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ جہانزیب اعوان نے کہا کہ وائس چیئرمین کے اختیارات کے حوالے سے کچھ مطالبات مان لیئے گئے ہیں اوردیگر بھی جلدتسلیم کر لیئے جائیں گے۔