ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنی چاہیئے:محمد آصف

پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنی چاہیئے:محمد آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سالک نواز) لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ شارجہ میں انیس سے چوبیس مارچ تک ہونے والے ٹی ٹین ٹورنامنٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں جبکہ اس ٹورنامنٹ میں دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد آصف نے ٹی ٹین ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شہنشاہ زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹین لیگ کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور یہ لیگ شارجہ میں انیس سے تئیس مارچ تک کھیلی جائے گی اور اس لیگ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹینس بال سے یہ میچز کھیلیں جائیں گے اور اس لیگ کے زریعے گلی کی کرکٹ کو اسٹیڈیم میں لارہے ہیں۔

محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈبل سٹینڈرڈز سے کام لے رہا ہے جبکہ عامر ، عرفان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی سپاٹ فکسنگ میں سزا ہوئی اور اب وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔لیگ کے آرگنائزر سید شہنشاہ زیدی نے کہا کہ وہ گلی کی کرکٹ کو اسٹیڈیم میں لیکر جا رہے ہیں اور اس ایونٹ سے پاکستان میں موجود نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔