ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 233 ٹریفک حادثات، 285 افراد زخمی

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 233 ٹریفک حادثات، 285 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 233 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 285 زخمی ہوئے، جن میں سے 115 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 170 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔