ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔

(ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق پالیسی ریٹ 11.50 فیصد پر برقرار رہے گا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شرح سود کو برقرار رکھنے کا مقصد معاشی استحکام کو برقرار رکھنا اور مہنگائی کے دباؤ کو مدنظر رکھنا ہے۔

 مرکزی بینک نے واضح کیا کہ آئندہ معاشی اشاریوں اور افراطِ زر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ شرح سود معیشت میں قرضوں، سرمایہ کاری اور مہنگائی کی سطح پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے، اور اس میں تبدیلی کا فیصلہ ہر مانیٹری پالیسی اجلاس میں کیا جاتا ہے۔