ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاری اڈا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیکو روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان واردات میں مصروف تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے، تاہم تیز رفتاری کے باعث ان کی موٹر سائیکل ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔