ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا 

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:نئے اسلامی سال محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس بادشاہی مسجد لاہور کے اقبال ہال میں منعقد ہوگا ، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 دوسری جانب زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بھی اسی وقت کوہسار بلاک اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت ہوں گے۔ 

 اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی آج شام کو اجلاس ہوگاجب کہ یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ بھی تبدیل کیا جاتا ہے ۔

 خیال رہے کہ ماضی میں غلافِ کعبہ ماہ ذوالحج میں تبدیل کیا جاتا تھا۔