سٹی 42 : باجوڑ کے تھانہ اتمانخیل کی حدود میں واقع علاقے "حیاتے" میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل عمر محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔