سٹی 42 : پنجاب کے علاقے بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔
بھکر منڈی ٹاون ملز گیٹ میں تہرے قتل کی لرزا خیز واردات ہوئی، جہاں مسلح افراد نے خاتون اور دو مردوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، جس کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثمر بتول، جبکہ مردوں میں ثناء اللہ اور عرفان شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجوعات سامنے نہیں آسکی فرانزنگ ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لیے۔
ڈی ایس پی بھکر کا کہنا ہے کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی چیکنگ کر رہی ہے۔