ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں؛ ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں؛ ترجمان بلوچستان حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں،ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ سمگلرز کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔

 ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق ایرانی پیٹرول پمپ سنگین سیکورٹی خطرات اور حادثات کا موجب ہیں ،ایک ماہ میں اٹھائیس جگہ ایسے ایرانی پیٹرول پمپ میں حادثات پیش آئے ہیں ، عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ،ائیر پورٹ روڑ اور ہزار گنجی سمیت مختلف مقامات پر ایسے حادثات رونما ہوئے ،ایرانی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

 ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پیٹرول بحران کا تاثر پیدا  کرکے ایرانی پیٹرول چھوڑنے کا مطالبہ سمگلرز کی جانب سے کیا جاررہا ہے،  قانونی پیٹرول کی دستیابی کیلئے پیٹرول پمپس کو پابند کیا جاررہا ہے،  پیٹرول پمپس کے سٹوریج چیک کرکے قانونی پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

  ترجمان کا کہناتھا کہ قانونی پیٹرول کی عدم دستیابی سے متعلق شکایات ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں دی جاسکتی ہے،  کوئی بھی پیٹرول پمپ پیٹرول دینے سے حیل و حجت کرے گا تو کارروائی ہوگی۔