ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے پیمانے پر وائلڈ لائف افسران کے تقرر و تبادلے

بڑے پیمانے پر وائلڈ لائف افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:سیکرٹری جنگلات نے بڑے پیمانے پر وائلڈ لائف افسران کے تقرروتبادلوں کر دئیے،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر احسان راجہ، زاہد شیخ کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت۔

ارفع بتول کاراولپنڈی تبادلہ ، ڈپٹی چیف لاہور ریجن عاصم کامران کو گوجرانوالہ ریجن کا اضافی چارج دیاگیا، اسسٹنٹ چیف سید عثمان الحسن کوڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرات ریجن کااضافی چارج دیا گیا۔

ارشد ناز کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ کا اے سی ڈبلیو آر کا اضافی چارج دیا گیا، رضوانہ عزیز کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اٹک کا اضافی چارج دیا گیا، محمد عمران کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی کا اضافی چارج دیا گیا۔

شہباز انور مان کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ساہیوال میں اے سی ڈبلیو آر اضافی چارج، اسسٹنٹ چیف ضلع جہلم ہیڈ کوارٹرز محمد تیمور کو اے سی ڈبلیو آر ضلع جہلم کا اضافی چارج دیا گیا۔

سید علی عثمان بخاری ضلعی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور کا اضافی چارج دیا گیا، محمد اشفاق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع سرگودھا کو ضلع لیہ میں اضافی چارج دیا گیا۔ 

محمد سلیم اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خوشاب کو ضلع بھکر کا اضافی چارج دیا گیا، عامر جمیل اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ننکانہ کو اے سی ڈبلیو آر قصور کا اضافی چارج دیا گیا۔

نمرہ رشید اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر کیوریٹر بہاولپور چڑیا گھر کو بہاولپورہیڈ کوارٹرز کا اضافی چارج دیا گیا، لاہور: مجاہد کلیم کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر پروٹیکشن فورس چولستان کا اضافی چارج دیاگیا۔؎