ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈن کو دھمکی،پیکا ایکٹ کے تحت وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

ٹریفک وارڈن کو دھمکی،پیکا ایکٹ کے تحت وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی: ٹریفک وارڈن کو وردی اتارنے کی دھمکی دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 مقدمہ انسپکٹر واجد محمود کی مدعیت میں تھانہ کینٹ راولپنڈی میں درج کیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ و ہیلمٹ حیدر روڈ پر آنے والے موٹر سائیکل سوار کو روکا گیاتو سوار نے تعارف ملک تجمل کے نام سے کروایا،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر چالان اوربغیر نمبر پلیٹ پرموٹر سائیکل بند کیا گیا۔

 موٹر سائیکل سوار نے خود کو وکیل ظاہر کیااورفون کرکے 15وکلاء موقع پر بلالئے جس کے بعدوکلاء نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورگالم گلوچ کی،سینئر افسران کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہو گیا،اس کے بعد چوہدری رضوان اللہ ایڈووکیٹ نے واقعہ کی ویڈیو پولیس کو بدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پربھی اپ لوڈ کردی۔

 متن مقدمہ کے مطابق ویڈیو دانستہ طور پر پولیس کے وقار کو مجروح کرنے کے لئے وائرل کی گئی،چوہدری رضوان اللہ ایڈووکیٹ نے پولیس کے خلاف عوام میں اشتعال کی غرض سے وائرل کی،انہوں نے باوردی پولیس افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر کار سرکار میں مزاحمت کی ہے۔