ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

کاہنہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،4بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔

 ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق جھلکے گاؤں میں شادی کی تقریب میں دولہے کے دوست نے 12 بور رائفل سے فائرنگ کی، زخمیوں کو جنرل ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

کاہنہ پولیس کی 15 کال پر کارروائی واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی جنرل ہسپتال آمد زخمیوں کی عیادت کی۔

 ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم حمزہ فاروق کے قبضے سے 12 بور رائفل بھی برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔