ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خارجی بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان، فوج اسے مار دے مجھے کوئی اعتراض نہیں: والد

خارجی بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان، فوج اسے مار دے مجھے کوئی اعتراض نہیں: والد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : انتہا پسندی مسترد, خارجی بیٹے سے لاتعلقی, باپ کا دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک اعلان، فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے، ڈی آئی خان کے رہائشی نے دہشتگرد بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا.

کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی خارجی صدیق کے والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوا، خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھاکہ میرا بیٹا صدیق خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں، نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔

ویڈیو میں کہا کہ میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، وہ میرے لیے مر چکا ہے، اگر اسے میری سفید داڑھی کا احترام نہیں تو میں کیوں اس کا لحاظ رکھوں؟

حکومت اگر اُسے اٹھانا چاہے تو بلا جھجک لے جائے۔