ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجلی چوری  روکنے کیلئے لیسکوکاسنگل اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

 بجلی چوری  روکنے کیلئے لیسکوکاسنگل اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا)لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے سنگل اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

  کمپنی نے ابتدائی طور پر 4 ہزار 700 سے زائد سنگل فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 قبل ازیں لیسکو میں اے ایم آئی سمارٹ تھری فیز اور ایل ٹی میٹرز کا نفاذ کر رکھا ہے،بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے بعد اب سنگل فیز سمارٹ میٹرزبھی لگائے جائیں گے۔

 اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز نصب ہونے سے بلنگ کا نظام آن لائن کر دیا جائیگااورصارفین کے میٹرز کی ریڈنگ کنٹرول روم سے لے کر بلز ارسال کئے جائیں گے۔

 لیسکو میں سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی تنصیب پر ڈیمانڈنوٹس کی قیمت میں اضافہ ہو جائیگا،اے ایم آئی سنگل سمارٹ میٹرز کی قیمت کا تعین کر کے ڈیمانڈ نوٹس میں اضافہ ہو سکے گا۔